تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بنگلہ دیش متنازعہ انتخابات،حکمران جماعت عوامی لیگ کو برتری حاصل

بنگلہ دیش میں ہونے والے متنازعہ انتخابات میں حکمران جماعت عوامی لیگ نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے اور چار سو پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل کردی گئی۔

بنگلہ دیش کی تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات میں حکمران جماعت عوامی لیگ نے تین سو میں سے دو سو بتیس سیٹیں جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیر قیادت اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کے باعث ایک سو پانچ سیٹوں پر عوامی لیگ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں اٹھارہ افراد ہلاک اور پولنگ اسٹیشنز پر جلاؤ گھیراؤ کے باعث چار سو پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل کردی گئی ہے، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا، بنگلہ دیش مین انتخابی مہم کے دوران اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولنگ کے دوران شہر شہر پرتشدد واقعات کے باعث عوام گھروں سے نہیں نکلے، حکومتی اعلانات کے باوجود اکثر شہروں کی سڑکیں سنسان رہیں اور پولنگ اسٹیشنز پرووٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، انتخابی مہم کے دوران بنگلہ دیش کی گارمنٹ انڈسٹری جس پر ملک کی اسی فیصد برآمدات کا دارومدار ہے۔

امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بائیکاٹ کے سبب عوامی لیگ الیکشن تو جیت تو گئی ہے لیکن اس کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں، انتخابات کی نگرانی کے لئے امریکہ، یورپی ممالک اور دولت مشترکہ نے اپنے مبصرین بھیجنے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -