تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بنگلہ دیش میں بھگدڑ سے 10 ہندو یاتری ہلاک، 50 زخمی

ڈھاکہ : ہندؤں کے مذہبئی تہوارکے موقع پربھگدڑ کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بھگدڑ کا واقعہ ڈھاکہ میں دریائے برہما پترا کے نزدیک پیش آیا جہاں لاکھوں ہندو افراد اپنے سالانہ تہوار کی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے موجود تھے۔

پولیس انسپکٹر ناصراحمد کے مطابق کم سے کم 7 خواتین اور 3 مردوں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم واقعے کی اصل وجہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن لگتا یہ ہے کہ یہ واقعہ یاتریوں کی معمول سے زیادہ تعداد کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھگدڑمیں ہزاروں افراد شامل تھے کیونکہ واقعے کے ایک گھنٹے بعد بھی سڑک پر ہزاروں جوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کم سے کم 50 افراد استمی سنان نامی اس سالانہ مذہبی تہوار میں زخمی ہوئے ہیں۔


عمومی طور پر اس تہوار میں دس لاکھ کے قریب افراد بنگلہ دیش اوردیگر ممالک سے شریک ہوتے ہیں لیکن ضلعی منتظم انیس الرحمن کہ مطابق اس سال بنگلہ دیش کے قومی دن کی تعطیلات ہونے کے سبب تہوار میں شرکاء کی تعداد معمول سے کہیں زیادہ تھی۔

بنگلہ دیش کی آبادی 16 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اکثریت مسلم ہے جبکہ ہندو کل آبادی کا 10 حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں