تازہ ترین

بچوں کے لیے یوٹیوب کڈز نامی ایپ متعارف

کراچی : (ویب ڈیسک) ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کی جانب سے بچوں کے لیے یوٹیوب کڈز نامی ایپ متعارف کروادی گئی۔

ویڈیو شیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے بچوں اور والدین کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئےموبائل ایپلیکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایپ بچوں کو ویڈیوز، چینلز اور پلے لسٹوں کی شکل میں ایسے مواد سے متعارف کروائے گی جس سے بچوں کی تعلیم میں اضافہ ہوگا۔

غیر اخلاقی مواد سے بچانے کے لیے بچوں کا انٹرنیٹ کے استعمال کا وقت محدود کرنے اور انہیں انٹرنیٹ پر اپنی مرضی سے سرچ کرنے سے روکنے کے آپشن کے ساتھ یہ ایپ والدین کے کنٹرول کو بھی بڑھائے گی۔

Comments

- Advertisement -