تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بچے نے ویڈیو گیم کی مدد سے اپنی بہن کی جان بچالی

ناروے میں ایک بچے نے ویڈیو گیم کھیلنے کی صلاحیت سے بارہ سنگھے کو دھوکہ دے کر اپنی معصوم بہن کو وحشی جانور سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 سالہ ہینس جارگن اولسن اور اسکی بہن غلطی سے بارہ سنگھے کے علاقے میں پھنس گئے۔

دونوں بچے اسکول سے گھر آرہے تھے راستے میں جنگل سے گزرتے وقت ایک بارہ سنگھا اس کی چھوٹی بہن کےسامنے آن کھڑا ہوا اور حملے کے لئے پرتولنے لگا۔

ہینس نے صورتحال سے نکلنے کے لئے اپنے ذہن پر زور دیا اور ویڈیو گیم ’ورلڈ آف وار کرافٹ‘ میں سیکھی ایک تکنیک کے مطابق اس نے بارہ سنگھے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جس سے اسکی بہن کو بھاگنے کا موقع مل گیا۔

post_tisze

ٹانٹنگ نامی اس تکنیک میں گیمر دشمن کی توجہ دوسرے نہتے کھلاڑیوں سے ہٹا کر اپنی جانب مبذول کراتا ہے۔

جیسے ہی بارہ سنگھا بچے کی جانب متوجہ ہوا وہ بے سدھ ہو کرزمین پر لیٹ گیا بارہ سنگھے نے جب اس میں کوئی حرکت نہیں دیکھی تو اسے چھوڑ کر اپنی راہ چلا گیا اور ہینس نے اٹھ کر گھر کی جانب دوڑ لگادی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں