تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی تعلیمی ادارے نے ایڈمٹ کارڈ پرطالب علم کی جگہ کتے کی تصویرچھاپ دی

کلکتہ: بھارت میں محکمۂ تعلیم سے ایک انتہائی شرمناک غلطی سرزد ہوئی ایک طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پراس کی جگہ کتے کی تصویر چھاپ دی جس کے بعد پولیس نے طالب علم کو ہی حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہرمدناپورمیں ایک طالب علم سومیادیپ ماہتو نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے جب اپنا ایڈمٹ کارڈادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا تو وہاں اس کی تصویر کی جگہ ایک کتے کی تصویر موجود تھی جس کے ساتھ اس کے گھر کا پتا اوراس کے مکمل کوائف بھی درج تھے۔

طالب علم نے فوری طورپرمتعلقہ ادارے سے فون پررابطہ کیا اوراپنی شکایت درج کرائی تاکہ اسے دورانِ امتحان کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بعد ازاں مذکورہ امتحان پرچہ لیک آؤٹ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تاہم پولیس نے طالب علم کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مغربی بنگال کے ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ ایجوکیشن کے وزیراجل بسواس کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالب علم سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اصل حقائق کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔

ان کا موقف ہے کہ کیونکہ طلبا خود اپنے ہاتھوں سے فارم بھرتے ہیں اوراس میں تصویربھی خود ہی چسپاں کرتے ہیں اگراس حرکت میں طالب علم خود ہی ملوث پایا گیا تو اسے گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -