تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارتی شہری کی ناگن سے شادی کی انوکھی کوشش، لیکن کیوں؟

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے خود کو ناگ سمجھنے والے شخص کی ناگن سے شادی کی کوشش ناکام بنادی، دولہا کا خیال ہے کہ یہ ناگن اپنے گذشتہ جنم میں ایک حسین عورت تھی۔

سندیپ پٹیل نامی 27 سالہ شخص کی اس انوکھی شادی کے موقع پر عوام کا سمندر امڈ آیا جس سے نقص امن کے امکانات پیدا ہوگئے جس کے سبب پولیس نے دخل اندازی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ سندیپ کا خیال ہے کہ وہ خود ایک ناگ ہے اور اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ ناگن نے اس سے اتوار کے روز شادی کا وعدہ لیا تھا۔

پھول پور ریاست کے بدوا پور نامی علاقے میں اس انوکھی شادی کو دیکھنے کے لئے 12 سے 15 ہزار افراد کا جم ِ غفیر اکھٹا ہوگیا تھا۔

مندر کا پجاری جس نے ناگن اورسندیپ کی اس حیران کردینے والی شادی کی مذہبی رسومت انجام دینی تھیں اس کا کہنا ہے کہ سندیپ بچپن سے ہی کسی سانپ کی طرح برتاؤ کرتا آیا ہے۔

پجاری نے یہ بھی کہاکہ’’سندیپ کسی سانپ ہی کی مانند چلتا ہے، کھاتا ہے اور اپنی زبان لہراتا ہے‘‘۔

پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے سندیپ اور اس کے باپ کو ’’نقصِ امن‘‘ کے الزام میں گرفتار کرلیا جس کے سبب مجمعے میں بے چینی پیدا ہونا شروع ہوگئی اور فساد کا اندیشہ پہدا ہوگیا جسے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرکے قابو کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں