تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

بھارتی عدالت نے بن بیاہی ماں کو بچے کاسرپرست مقررکردیا

نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے ایک بن بیاہی ماں کو باپ کا نام ظاہرکئے بغیراس کےبچے کا قانونی سرپرست قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق بن بیاہی ماں نے اپنے بچے کی سرپرستی کے لئے ماتحت عدالتوں سے مایوسی کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا کیونکہ ماتحت عدالتوں نے اس سے تقاضا کیا کہ سرپرستی حاصل کرنے کے لئے اسے بچے کے والد کا نام ظاہرکرنا ہوگا۔

خاتون کا موقف تھا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے بچے کے والد کی جانب سے بغیرکسی مدد کے بچے کی پرورش کررہی ہے، اس کا کہناتھا کہ بچے کی ولدیت ظاہر کرنے سے بچے کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

اس دلچسپ مقدمے کی سماعت جج وکرم جیت سین اور ابھے منوہر نے کیاور فیصلہ دیاکہ بچے کے وسیع تر مفاد میں خاتون کو بچے کا سرپرست قراردیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ خاتون کو بچے کے والد کا نام ظاہر کرنے پر مجبور کرنا خاتون کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون میں کسی بھی بچے کی سرپرستی حاصل کرنے کے لئے اس کے والد کی اجازت درکارہے۔

وکلاء اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے فیصلے کو بے پناہ سراہا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ خواتین کے مساوی حقوق کی جانب یہ پہلا قدم ہے۔

Comments

- Advertisement -