ینگون: میانمار کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے بھارتی فوج میانمار میں نہیں داخل ہوئی، بھارتی فوج کا یہ دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
میانمار کے صدارتی ترجمان کے مطابق بھارت نےاپنےعلاقےمیں کارروائی کی تھی، میانمارمیں کوئی بھارتی فوجی داخل نہیں ہوا۔
میانمار نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا جن کے مطابق ہندوستانی فورسز نے اس کی حدود میں کارروائی کرکے باغیوں کو ہلاک کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج نے منی پور میں فوج پر حملہ کرنے والے 15 دہشتگردوں کو مار گرایا ہے، بھارتی افواج نے میانمار کے حدود میں داخل ہوکر دہشتگروں کو نشانہ بنایا، میانمار نے ہندوستان کے اس آپریشن میں تعاون دیا، ہم نے عسکریت پسندوں پر بڑی کارروائی کی۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ آگے حملے ہوئے تو بھی مناسب کارروائی کی جائے گی، فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم نے چار انکاؤنٹر کئے، میانمار میں فوج نے دو جگہ پر کارروائی کی۔