تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں ایک اورصحافی کو جلا کرقتل کردیا

نئی دہلی: چارروز قبل اغوا ہونے والے بھارتی صحافی کی لاش ریاست مہاراشتریہ سے برآمد ہوئی۔ سندیپ کوٹھاری نامی صحافی کا قتل بھارت میں گزشتہ دوہفتوں میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی کو جمعے کے روزبھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے سندیپ اوراس کے دوست پربدترین تشدد بھی کیا جو کہ حادثے کے وقت بدنصیب صحافی کے ساتھ موجود تھا۔

صحافی کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش اگلے دن ملحقہ ریاست مہاراشتریہ سے ریل روڈ ٹریک کے نزدیک سے برآمد ہوئی۔

مقتول صحافی کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ اس کا قتل اس کی حالیہ کووریج کا شاخسانہ ہوسکتا ہے جس میں اس نے علاقے میں مٹی کی غیرقانونی کھدائی کا راز آشکار کیا تھا۔

سندیپ کوٹھاری ایک فری لانس صحافی تھے اوران کی بہن کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے اس اسکینڈل پرکام کررہا تھا اور اسی سلسلے میں اس پر گزشتہ دنوں جھوٹے مقدمات بھی قائم ہوئے تھے۔

اس سے قبل بھارت میں جگیندر سنگھ نامی ایک صحافی کو پولیس نے زندہ جلادیا تھا ، مقتول نے مرنےسے قبل اپنے آخری بیان میں انکشاف کیا تھا کہ اسے رامورما نامی وزیر کے حکم پر پولیس چیف آکاش نے خود پٹرول چھڑک کر نظرِآتش کیا۔


بھارت میں وزیرنے صحافی کو زندہ جلادیا


سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیل جانے اورایمنسٹی انٹرنیشنل اورانسانی حقوق کی دیگرتنظیموں کی جانب سے اس معاملے کا نوٹس لینے پرمنسٹررام ورما اورپولیس چیف شری آکاش سمیت کل چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

صحافیوں کےتحفظ کی کمیٹی نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے ک سندیپ کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرا کر قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

کمیٹی کا موقف تھا کہ دو ہفتوں میں دو صحافیوں کا بہیمانہ اندازمیں قتل تشویش ناک صورتحال ہے۔

Comments

- Advertisement -