تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت میں شدید گرمی کی لہر، ہلاکتوں کی تعداد 1800 ہوگئی

نئی دہلی: بھارت میں سورج آگ برسا رہا ہے، مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاکتیں اٹھارہ سو ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی سے نڈھال ہوکر اب تک اٹھارہ سو افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، بعض علاقوں میں پارہ بے قابو ہوکر پچاس سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

گرمی کی شدت سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، گرمی سے مرنے والوں میں مزدور اور بوڑھے افراد شامل ہیں۔

اندھرا پردیش کے بعد تلنگانہ کی ریاست بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں اب تک چار سو چالیس سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

حیدرآباد دکن میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ جانے کے بعد گلیاں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں جب کہ ریاست اڑیسہ میں گیارہ اورمغربی بنگال میں تیرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب ریاستی سرکار نے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راہ گیروں کی پیاس بجھانے کیلئے مختلف مقامات پر پانی کے کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -