تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں وزیر نے صحافی کو زندہ جلادیا

بھارت کے ظلم وجبر کا ایک اور چہرہ سامنے آگیا جب ایک سوشل میڈیا جرنلسٹ جگیندر سنگھ کو بھارت ریاست اترپردیش میں ایک وزیر رام مورتی ورما کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کرنے کے جرم میں زندہ جلادیا گیا۔

عالمی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آتش زنی کی اس واردات میں مبینہ طورپرملوث ڈیری منسٹر رام ورما کا تعلق شاہجہاں پور کی سماج وادی پارٹی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق جگیندر ورما نے 30 مئی کو سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ منسٹر اور اس کے غنڈوں نے ایک مزدور عورت کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ صحافی نے مذکورہ وزیر پر زمینوں پر وسیع پیمانے میں قبضہ کرنے اور کرپشن کے الزامات بھی عائد کئے۔

ذرائع کے مطابق اسی دن جگیندر کے گھر پر پولیس نے حملہ کیا اور مبینہ طور پر اسے اس کے بیٹے کے سامنے زندہ جلادیا گیا

پولیس کا موقف ہے کہ جب اسے گرفتار کرنے کے لئے پولیس پارٹی اس کی رہائش گاہ پہنچی تو اس نے خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔

جگیندرسنگھ نے موت سے قبل دئیے گئے اپنے آخری بیان میں کہا کہ مقامی پولیس چیف شری پراکاش رائے نے
اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیل جانے اوت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کی جانب سے اس معاملے کا نوٹس لینے پر منسٹر رام ورما اور پولیس چیف شری آکاش سمیت کل چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس سارے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پر اسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن عالمی میڈیا نے اس خبر کو اجاگر کیا اور تحقیقات کام مطالبہ بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -