تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت گلوبل پارٹنر ہے، براک اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ بھارت گلوبل پارٹنر ہے، نائن الیون اور ممبئی واقعات کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارت آمد سے قبل بھارتی اخبار کو انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے، افغانستان میں جنگی مشن توختم کردیا مگر افغان فورسز کی تربیت اورانہیں اسلحے کی فراہمی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، بھارت کے ساتھ شراکت داری مضبوط کرناچاہتے ہیں۔

بھارت کو گلوبل پارٹنر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ گلوبل وارمنگ اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کرکام کرینگے۔

باراک اوباما نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے جب پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تو ہمیں پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے قابل قبول نہیں ہیں، امریکا اور بھارت دہشتگرد گروپوں کے خلاف لڑائی میں متحد ہیں

امریکی صدر  نے پشاور سانحہ کے حوالے سے کہا کہ پشاور کے تکلیف دہ واقعہ نے ہمیں یہ ذہن نشین کرایا ہے کہ دہشت گرد ہم سب کیلئے خطرہ ہیں، ہم داعش کے خاتمے کیلئے عالمی اتحادکی قیادت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے ابھر کر سامنے آنے سے ایک نئے خطرے نے جنم لیا، جس پر ہم نے توجہ مرکوز کررکھی ہے اس وقت سب سے بڑا خطرہ القاعدہ کے اتحادی پرتشدد انتہا پسند گروپوں اور افراد سے ہے جو دہشت گردانہ نظریات رکھتے ہیں۔

بارک اوباما نے کہاکہ نائن الیون کو امریکا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں مارے جانے والوں میں بھارتی شہری بھی شامل تھے اور 26؍نومبر 2008ء کو ممبئی حملوں میں مرنے والوں میں امریکی شہری بھی شامل تھے۔

انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے پہلے دورۂ بھارت کے دوران تاج محل ہوٹل کی یادگار پر حاضری دی اور حملے میں نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بچ جانے والوں سے ملا۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر رابطے موجود ہیں، جو ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی مواقعے فراہم کرتے ہیں، جن سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا چنانچہ اسی لئے میں بھارت کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

واضح رہے کہ اوباما بھارت کے تین روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچیں گے ، یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہونگے۔

Comments

- Advertisement -