تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: ہندوانتہا پسندوں نے 3مسلمانوں کو زندہ جلادیا

بہار: بھارتی ریاست بہار میں ہندو انتہا پسندوں نے تین مسلمانوں کو زندہ جلادیا، حملے میں دس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ مسلمانوں کے پچیس گھر بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے گاؤں باہلوارہ میں رات گئے انتہا پسند ہندو بلوائیوں نے نوجوان کے قتل کا الزام لگا کر مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کر دیا اور مسلمانوں کے پچیس گھروں کو آگ لگا دی۔

یہ مسلم کش فسادات ایک لاپتہ ہندو نوجوان کی لاش ملنے کے بعد شروع ہوئے، اس واقعہ میں دو افراد شدید جھلس گئے جن کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کے کئی گھنٹوں بعد پولیس پہنچی اور حملے کا مقدمہ درج کرکے دس بلوائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتندو کمار نامی ہندو لڑکے کی جانب سے ایک مسلم لڑکی کو اغوا کر کے لے جانے کے معاملے پر گذشتہ چار پانچ روز سے کشیدگی جاری تھی، لڑکے اور لڑکی کے گھر والے ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگا رہے تھے۔

بھارتندو کی لاش شفقت علی کے کھیت میں پائی گئی۔ بھارتندو کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بھارتندو کے قتل میں شفقت علی کا ہاتھ ہے، بھارتندو کے اہل خانہ نے مشتعل ہو کر مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا دی، جس سے بعض لوگ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، شفقت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -