تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: ہوٹل میں آتشزدگی،10افراد ہلاک

اترپردیش :بھارت کی ریاست اترپردیش کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک اوربارہ زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ الہ آباد کے قریب واقع پرتاب گڑھ میں پیش آیا۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے لگی۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قراردیا گیا ہے۔

حادثے کے وقت متعدد افراد ہوٹل میں موجود تھے، آگ پرقابو پاکر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

Comments

- Advertisement -