تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھیڑیا لڑکی یا بالوں بھری پیاری سی لڑکی

کراچی (ویب ڈیسک)- بالوں سے بھرے چہرے والی یہ لڑکی نہ تو کسی فلم کا کردار ہے اور نہ ہی یہ کسی دوسرے سیارے سے آئی ہوئی مخلوق ، نلکہ یہ تو ایک عام سی نوجوان لڑکی ہے جس طرح عموماً لڑکیاں ہوتیں ہیں

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی’سوپترا ناتھ ساسوپھان‘ جسے اسکے دوست بھیڑیا لڑکی کے نام سے چڑاتے تھے اب اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’ورلڈ ہیئرسٹ گرل‘یعنی بالوں بھری لڑکی کا خطاب دیا گیا ہے۔

سوپترا دنیا کہ ان پچاس معلوم افراد میں سے ایک ہیں جنہیں ’ایمبراس سنڈروم‘نامی مرض ہے جو کہ کروموسوم میں بے قاعدگی کے باعث ہوتا ہے۔

ان کے چہرے، گردن، بازو اور کمر پر سخت بال ہیں جو کہ لیزرتھراپی سے بھی ختم نہیں ہوتے۔

خوش قسمتی سے سوپترا کو ان کے خاندان اور کمیونٹی نے کھلے دل سے تسلیم کیا اور زندگی کے مشکل مرحلوں میں ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جب کہ اسی بیماری میں مبتلا دیگر افراد کو ماضی میں ’نر بھیڑئے‘ کا خطاب دے کر قتل کیا جات رہا ہے اور موجودہ زمانے میں بھی ان کو تنہا چھوڑ دیاجاتا ہے۔

سوپترا کا کہنا ہے کہ ’انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں اور وہ جو ہیں ویسی ہی رہنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے دوست انہیں ایسے ہی قبول کرتے ہیں‘۔ انہوں مزید کہاکہ ’میری بیماری ہی میرے لئے رحمت بن گئی ہے لوگ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کے لئے کیا کیا نہیں کرتے جب کہ میں صرف چند آسان سوالوں کے جواب دے کر ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں