تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بہاولپور: قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

بہاولپور: جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی۔

بہاولپور سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم لُونے خان کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم نے سن دو ہزار ایک میں اپنے ہی بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد مجر م کی ورثاء سے ملاقات کر وائی گئی اور آج علی الصبح بہاولپور کی سینٹرل جیل میں لُونے خان کو کو پھانسی دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 60 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -