اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ، عوامی تحریک کے رکن اسد عباس سمیت مجلس وحدتِ المسلمین کے نو افراد کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا ہے۔
اسلام آباد سیکٹر جی چھ میں پولیس نے چھاپہ مارا اور پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جس پر تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ ڈی جے بٹ غیر سیاسی فرد ہے، اسے فوری رہا کیا جائے۔
دوسری جانب عوامی تحریک کے مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس سمیت مجلس وحدتِ المسلمین کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان وحدتِ المسلمین کے مطابق تمام کارکنان دھرنے کے قریب ایک گیسٹ ہاوس میں موجود تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا اور کارکنان کو دھر لیا ہے۔
Comments
- Advertisement -