تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تحریکِ انصاف عمران خان کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

اسلام آباد :آبپارہ چوک پر پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیا اسٹیج بنانے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں ہم تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کا دوبارہ آغازآج سہ پہر ہورہا ہے۔ تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیااسٹیج بنایا جارہا ہے۔

جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے جلسہ گاہ کا فضائی جائزہ بھی لیا گیا۔ اسٹیج کے قریبی مقامات پر خاردارتاریں لگائی گئیں۔ اسٹیج کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق عمران خان کو دھمکیاں موصول ہونے کی وجہ سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسٹیج کا اسکینرز کے ذریعے بھی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے ملک کو حقیقی آزادی ملنے تک یہا ں سے نہیں اٹھیں گے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ دھاندلی کی انتہا ہو گئی ہے پنجاب میں لاکھوں بیلٹ پییر جعلی چھپوائے گئے تحریک انصاف دھاندلی کے الیکشن کو کبھی قبول نہیں کرے گی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف ملنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا تھا اس لئے سڑکوں پر آنا پڑا اور اب انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو سہہ پہر تک کی مہلت دتے ہوئے تین بجے سہ پہر سے وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -