تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

تحریک انصاف کی انقلاب مارچ کے شرکاء سے ڈیڈلائن میں توسیع کی اپیل

اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد انقلاب مارچ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اتناصبرکیا ہےوہاں تھوڑا صبر اورکرلیں، ہم عمران خان کی ایماء پرڈاکٹرطاہرالقادری سے اپیل کرنے آئیں ہیں کہ ڈیڈلائن میں توسیع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اور آپ کی منزل ایک ہے اور وہ یہ ہے کہ نواز شریف کو جانا ہوگا، قومی اسمبلی میں ان کی غلط بیانی کے بعد ان کے وزیر اعظم بنے رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے حکومت کا ساتھ دینے والی جماعتوں کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی کہ پارلیمنٹ میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولا گیا لہذا اب نواز شریف کی حمایت کا اخلاقی جواز بھی ختم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی ان تکالیف کا بخوبی احساس ہے جو کہ آپ 17 جون سے برداشت کرہے ہیں اور آپ سب کی امن پسندی بھی قابل ِ داد ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کی سوچ بھی مثبت ہےاورہماری بھی سوچ مثبت ہے اور ہم جمہوری قافلے کو رواں دواں رکھنا چاہتے ہیں اور اخلاقی فتح چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے جس طرح عوام کے حق میں فیصلہ دیا اور پھر جس طرح ہائی کورٹ نے حکومتی اپیل کو رد کیا یہ آپ کی اور ہم سب کی بہت بڑی فتح ہے۔

انہوں اس امر پرافسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے اور آج جو انہوں نے یو ٹرن لیا ہے وہ ان کی اخلاقی شکست کی نشاندہی کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں آئینی مسائل کا بھی احساس ہے، حکومت کے ساتھ ہر نشست میں مسئلے کو سلجھانےکی کوشش کی لیکن حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا لیکن ہم نے صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔

انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ِ ماڈل ٹاؤن کی درست ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کی انتہائی شدو مد سے حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں