جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کی مدعیت میں گرمالہ تھانے میں درج کیا گیا ، مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری ندیم خادم اور چوہدری راشد کےخلاف درج کیا گیا ہے۔
۔
مقدمہ تعزیراتِ پاکستان دفعہ 324 کے تحت درج کیا گیا ہے جس کے تحت نامزد ملزمان پر قتلِ عمد کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب تحریک ِ انصاف کے کارکنان جلسے سے قبل ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہورہے تھے ، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔
Comments
- Advertisement -