تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تحریک انصاف کے پلان سی میں تبدیلی

تحریک انصاف نے پلان سی کاشیڈول تبدیل کر دیا، شاہ محمودقریشی کہتے ہیں ملک بھرکی شاہراہیں سولہ کےبجائے اٹھارہ دسمبرکو بند کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے بعد پلان سی کاشیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اب احتجاج لاہورکے بجائے فیصل آباد سے شروع ہوگا۔

 شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے بتایا کہ یوم سقوط ڈھاکہ کی وجہ سے ملک بھرمیں احتجاج کی تاریخ سولہ دسمبر کے بجائے اٹھارہ دسمبر کردی، شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے بیان کی وضاحت بھی کی کہتے ہیں شہربندکرنے سے مراد دکانیں بند کرنانہیں تھا۔

شاہ محمود قریشی کاکہناتھا مذاکرات کے لیے حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  تحریک انصاف نے ملک گیراحتجاج کی تاریخ 16سے تبدیل کر کے 18کردی ہے۔

تحریک انصاف کی ملک بھر میں احتجاج کی تاریخ مندرجہ ذیل ہیں ۔
فیصل آباد :  8 دسمبر
کراچی:  12 دسمبر
لاہور:  15 دسمبر

Comments

- Advertisement -