تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

تخلیقی سوچ، اب سب کے لئے ممکن

کراچی (ویب ڈیسک) – صدیوں سے انسان اپنے ہی جیسے ان انسانوں کے تصورات سے متاثر چلا آرہا ہے جو کہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں لیکن کیا ایسا بھی کوئی طریقہ ہے جن سے کوئی عام آدمی بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخش سکے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دماغ کے مختلف حصے مختلف کام سرانجام دیتے ہیں اورذہن کا ایک حصہ اگر کہیں اورمصروف بھی ہے تب بھی وہ حصہ جو کہ تخلیق کا ذمہ دار ہے کام کرتا رہے گا۔

یہ جاننے کے لئے کہ تخلیقی صلاحیتوں کو کس طرح بڑھایا جاسکتا ہے، ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ آخر ذہن تخلیقی خیالات کس طرح کشید کرتا ہے۔

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دماغ کا کلی طوربائیں حصہ تخلیقی صلاحیتوں کا ذمہ دار ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہے حالانکہ ایسا کہا جاتا ہے۔

درحقیقت تخلیقی عمل دماغ میں جاری تین عوامل کے تعاون سے وجود میں آتا ہے جن میں اول ارتکاز یعنی کہ توجہ کا کسی ایک جانب مبذول ہونا ہے، دوئم تخیل یعنی کہ کسی بھی چیز کو اس کے مروجہ اصول سے ہٹ کر سوچنا اور سوئم جائزہ ہے یعنی کہ کسی بھی شے کا باریک بینی کے ساتھ مطالعہ کرنا۔

دماغ کے ماہرین کے مطابق اگر یہ تینوں حصے برابر کام کرتے رہیں تو تخلیقی صلاحیت کو ابھرنے کا زیادہ موقع نہیں مل پاتا لیکن اگر کسی بھی ایک عمل میں کمی کی جائے تو دوسرا عمل زیادہ ذہنی توانائی استعمال کرتا ہے جس سے نت نئے اور اچھوتے خیالات ذہن میں پروان چڑھتے ہیں اور ماہرین کے مطابق ایک اوسط ذہنی صلاحیت کا حامل شخص بھی اپنے ذہن کو اسی ڈگر پر تربیت دے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکتا ہے۔

عمومی طور پر تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد میں کچھ کمزوریاں بھی پائی جاتی ہیں جیسے کہ ان میں سے کچھ ڈرائیونگ نہیں کرسکتے یا سیدھے ہاتھ سے کھانا نہیں کھا پاتے لیکن ان کی یہی کمزوریاں معاشرے کو ایک طاقتور سوچ مہیا کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں