تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ جب سے ہم نےحکومت سنبھالی اسلحہ لائسنس پر پابندی لگائی ہے اس وقت ساڑھے سات ہزار پاکستانیوں کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ روزتماشے کئے جارہے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کافیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سوا نادرایا کسی اورادارےکو نہیں کرنا، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلٹ پروف گاڑیاں فیشن بن گئی ہیں۔اسلحہ رکھنے والا شخص ٹیکس دہندہ ہونا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ 25سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب تک کسی سیکیورٹی ایجنسی کو اسلحہ لائسنس نہیں دیا۔ایف آئی اے میں 64اہلکاروں کو سائیڈ لائن کردیا گیا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا پر حکومت کا دباؤ ہے انتخابی دھاندلی کا فیصلہ نادرا یا کسی اور ادارے کو نہیں کرناالیکشن ٹریبونل کو انتخابی دھاندلیوں کا فیصلہ کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکینڈل کی راہ میں کوئی رکاوٹ بنا تو عوام کے سامنے لاؤں گا۔ای سی ایل سے متعلق قانون بہت جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک سے لاکر بڑے بڑے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ای سی ایل میں نام ڈالا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں تعینات سفیر قونصلر اور ایک اہلکار کو سمن جاری کئے گئے ہیں جو ملزمان کو چھوڑنے کے واقعے میں ملوث ہیں۔تحقیقاتی اداروں نے عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات یا سیکیورٹی ایجنسیاں کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔اسلحہ لاسئنس کی تحقیقات کے بعد 4500اسلحہ لائسنس جعلی نکلے۔

غیر قانونی بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بلا خوف تمام اہم کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -