تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

تمام قوموں کو ایک کرنے کراچی آیا ہوں ، عمران خان

کراچی: عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو تقسیم کرکے نفرتیں پھیلائی گئیں، سندھی، پنجابی، پٹھان ، بلوچ اور اردو بولنے والوں کو ایک قوم بنانے آیا ہوں۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہنواز شریف کو جانا ہوگا، نواز شریف کے استعفے تک جنگ ختم نہیں ہوگی، پُرجوش کارکنوں کے ساتھ گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ قوم جاگ گئی ہے، ظلم کے سامنے اپنا سر نہيں جھکانا، غلامی کی زنجیریں توڑنے آئے ہیں، قوم کو تقسيم کرکے نفرتيں پھيلائی گئيں، سیاسی فائدے اٹھائے گئے، مہاجر، سندھی، پنجابی، بلوچی اور پٹھانوں کو ایک کرنے آیا ہوں، قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ! آپ کا جا نا ہو گا، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے یہ تحریک نہیں رکے گا،ہمارا حق ہے کہ شفاف الیکشن کے ذریعے اپنی حکومت کو منتخب کریں نہ کہ دھاندلی کے ذریعے، لیکن بد قستی سے آج تک ہونے والے تمام انتخابات میں۱۹۷۰ کے بعد سے لے کر دھاندلی ہوتی آئی ہے لیکن کسی کو بھی اس جرم میں پکڑا نہیں گیا، اب وقت آ گیا ہے کہ لیڈر دھاندلی نہیں ووٹ سے منتخب ہواور ایک ایسا پاکستان بن جائے جس میں باہر سے آنے کے لئے لوگ درخواستیں دیں۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ نئے پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، نوجوانوں کو اتنی قوت بنائيں گے کہ تيزی سے ملک ترقی کریگا، اتنا ظلم کہیں نہیں دیکھا جتنا سندھ کے ہاریوں پر ہوتا ہے، کمزوروں پر ظلم، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان ختم کردیں گے، ظالموں کا مقابلہ کرنے کیلئے میرا ساتھ دیں، ہميں سب سے زيادہ اہميت تعليم کو دينی ہے، پوليس کے محکمے کو ٹھيک کرنا ہے، پنجاب ميں پوليس ميں موجود گلو بٹوں کو نکالنا ہوگا، خيبرپختونخوا ميں پوليس کے محکمے کو غيرسياسی بنایا، ملک میں جنگل کا قانون ہے،پاکستانی ساتھ دیں اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے دکھائیں گے، سب ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، انشاء اللہ ہم نيا پاکستان بنائيں گے۔

Comments

- Advertisement -