تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تیس نومبرکوپولیس تشدد کا مقابلہ کریں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد: ممکنہ پولیس تشدد کیخلاف کپتان ڈٹ جانے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں ماضی کی طرح اس بار پولیس سے مارنہیں کھائیں گے، عمران خان نے شریف برادران کوپشاور میں جلسے کاچیلنج بھی دے دیا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ جیلوں سے نہیں ڈرتے تشدد ہو تو کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ پر ہونیوالے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، جس نے بھی ظلم کیا انہیں جیل میں ڈلواؤں گا، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا، میں ان کی جگہ ہوتا تو ان کے احتجاج کو کبھی نہ روکتا، ان کیلئے بہتر انتظام کرتا، ہمیں انتظار ہے کہ کب میاں صاحب پشاور میں جلسہ کرتے ہیں، میں جانتا ہوں وہ جلسہ نہیں  کرسکتے کیونکہ ‘‘گو نواز گو’’ سے ڈر لگتا ہے، تحریک انصاف نے ‘‘گو نواز گو’’ کا ایسا خطرناک ہتھیار بنایا ہے جو بند دروازے سے بھی اندر داخل ہوجاتا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہیں دھرنا دیے ہوئے 104 دن گزرچکے ہیں اور ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن رہا ہے۔30 نومبر کے جلسے میں اگر امن خراب ہوا اس کا ذمہ چوہدری نثار اور میاں نواز شریف پر ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی جگہ وہ وزیر اعظم ہوتے تو احتجاج کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے اور خود جا کر ان تک پانی اور اشیاءضرورت پہنچاتے،ان کا کہنا تھا کہ ہم گرمی میں آئے تھے اور اب سردی آ گئی ہے ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری اندر سے بھائی بھائی ہیں، سرے محل بکا تو آصف زرداری نے تمام پیسے لے لئے، نواز شریف نے کہا تھا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا، زرداری کا ذریعہ معاش کیا ہے کہ اتنا پیسہ کمالیا، نواز اور زرداری کے پیسے ملک سے باہر بینکوں میں پڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -