تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت ختم کر کے نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد: عمران خان نے تحریک انصاف کے باغی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت ختم کر کے نوٹیفیکشن اسپیکر صوبائی اسمبلی کو بھجوا دی ہے۔

تحریک انصاف کے چییئرمین عمران خان نےجاوید نسیم کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن کے پی کے اسپیکر کو بجوادیا ہے۔جو عمران خان کی ہدایت پر اسے ریفرنس کی شکل میں الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

 سینیٹ الیکشن سے قبل جاوید نسیم کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جس کی وجہ گزشتہ روز ان کے حامیوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنو ں پر فائرنگ اور تشدد کرنا بتائی جاتی ہے، جاوید نسیم کی رکنیت چھ ماہ قبل معطل کی جا چکی ہے۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید نسیم کی رکنیت عمران خان سمیت پارٹی عہداروں سے ناروا سلوک پر معطل کی گئی تھی۔ جاوید نسیم اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج کرایا جا چکا ہے ۔

Comments

- Advertisement -