تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جدید سنگاپور کے بانی لی کو آن یو کی آخری رسومات28مارچ کو ادا کی جائیں گی

سنگاپور: جدید سنگاپور کے بانی لی کو آن یو کی آخری رسومات اٹھائیس مارچ کو نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں ادا کی جائیں گی، جس میں عالمی رہنمائوں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

جدید سنگاپور کے بانی لی کو آن یو کا تابوت صدر کی سرکاری رہائش گاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، لی کو آن یو کے تابوت کو قومی جھنڈے میں لپیٹ کر پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا، جو ان کی آخری رسومات تک یہیں رہے گا۔

عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔

اکیانوے سالہ لی کوآن تئیس مارچ کو دنیا سے رخصت ہوئے، ان کی آخری رسومات اٹھائیس مارچ کو نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں ادا کی جائیں گی۔

جس میں عالمی رہنماؤں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -