تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین نے سردار رضا کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا، نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

 پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس سردار رضا، جسٹس (ر) طارق پرویز اور جسٹس (ر) تنویر احمد خان کے ناموں پر غور کرنے کے بعد جسٹس سردار رضا کے نام پر اتفاق کیا۔

حکومت اور قائد حزب اختلاف نے باہمی مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کو تین نام تجویز کیے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ سردار رضا کا نام وزیر اعظم کو بھیجا تھا۔

 وزیراعظم نے جسٹس سردار رضا کے نام کی منظوری کے بعد ایڈوئس صدر مملکت کو بھجوائی تھی، جس کو منظور کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے جسٹس سردار رضا کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔

جسٹس سردار رضا خان دو ہزار نو میں قائم مقام چیف الیکش کمشنر رہ چکے ہیں، جسٹس سردار رضا خان جون دو ہزار چودہ سے وفاقی شریعت کورٹ کے جج ہیں ۔جسٹس سردار رضا خان دس فروری انیس سو پینتالیس میں ایبٹ آباد میں ہیدا ہوئےجہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔

انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ جسٹس سردار رضا خان کو اٹھائیس اپریل سنہ دو ہزار میں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا بعد میں دس فروری دوہزار دو میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

سردار رضا خان سپریم کورٹ کے اُن ججوں میں شامل تھے، جنہیں سابق صدر پرویز مشرف نے تین نومبر دوہزار سات میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے معزول کرنے کے بعد گھروں میں نظر بند کر دیا تھا۔پیپلز پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سپریم کورٹ کے دیگر تین ججوں سمیت سردار رضا خان نے عہدے کا دوبارہ حلف اُٹھایا تھا۔

جسٹس سردار رضا خان سپریم کورٹ کے اُس بینچ میں بھی شامل رہے ہیں جس نے اہم فیصلے کیے اور ان فیصلوں نے ملک کی موجودہ تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -