تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

جلد کی خشکی سے کیسے بچا جائے؟

جلد ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہے ۔ چونکہ یہ ہر وقت اثرات سے متاثر ہوتی ہے اس لئے نازک بھی ہوتی ہے ۔ جلد ہمارے بدن کو بیرونی جراثیموں کے حملوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ جلد کا خشک ہونا ایک عام سی بات ہے۔ اس کے تدارک کے لئے کچھ اقدام کرکے آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ یوں تو خشکی کا اثر پورے جسم پر ہوتا ہے مگر پاﺅں ، منہ ، ہاتھ کھلے رہنے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ خشکی کی وجہ سے جلد پر جھریاں نمایاں ہوتی ہیں۔

زیادہ دیر دھوپ میں رہنا جلد کے لئے خطر ناک ہے
ہر بار منہ دھونے کے ساتھ ساتھ جلد کی نمی کو دھوپ سے بچانا چاہئے۔ اسی طرح سردیوں میں دھوپ گوری رنگت کو سیاہ کردیتی ہے۔ جلد کی خوبصورتی کے لئے یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ زیادہ دیر دھوپ میں رہنا مناسب نہیں۔ جو لوگ زیادہ دیر تک دھوپ میں رہتے ہیں ایسے لوگوں کی جلد جلد ی مرجھا جاتی ہے اور وہ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر دھوپ میں رہنے والوں کو جلد کا کینسر بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ سورج کی روشنی کی ایک متوازن مقدارنہ صرف حسن وصحت کے لئے بہتر ہے بلکہ کسی حد تک لازمی بھی ہے۔ اگر احتیاط کی جائے اور تھوڑی دیر سن باتھ یعنی دھوپ سےنکنے کا عمل کیا جائے تو مضائقہ نہیں۔لیکن اس عمل کی زیادتی کسی طرح بھی مناسب نہیں کیونکہ زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے جلد خشک ہوجاتی ہے اور جھریاں پڑجاتی ہیں اور جو جلد دھوپ کی وجہ سے ایک مرتبہ اپنا کچھاﺅ ضائع کردے وہ دوبارہ اسے کبھی حاصل نہیں ہوسکتا۔ ضرورت سے زیادہ دھوپ گرمیوں، سردیوں دونوں موسموں میں جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔

دھوپ میں نکلنے سے پہلے اگر ایلوویرا(گھیکوار، کنوار گندل) کی جیلی جلد پر لگائی جائے تو سورج کی براہ راست جلد پرپڑنے والی شعاعوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ دھوپ سے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی جلد کے لئے مفید ہے۔

پھلوں کے رس کے فوائد

جلد کی حفاظت کے لئے انگور کا رس بے حد اچھا ہے۔ انگور کے رس کو انڈے کی سفیدی کے ساتھ چہرے پرماسک کے طور پر لگائیں۔ اس کے علاوہ انگور کے رس میں انڈے کی زردی ملا کر خوب پھینٹیں ۔

جھاگ اٹھ آئے تو تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں۔ جب جھاگ بیٹھ جائے تو چہرے پر ماسک کے طور پر لگائیں ۔ دس منٹ بعد کوئی اچھا سا اسکن ٹانک لگالیں۔ چہرہ خشک کرنے کے بعد کوئی اچھا سا اسکن ٹانگ لگالیں اسکن پر تازگی محسوس کریں گے۔

زیتون اور بادام کا تیل جلد کے لئے مفید ہے
زیتون اور روغن بادام کی مالش سے جسم کو تقویت ملتی ہے اور نمی برقرار رکھنے کے علاوہ زیتون درودوں کو دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔ زیتون کی مالش آپ کو تندرست وتوانارکھتی ہے اور آپ کے جسم کو نمی بھی فراہم کرتی ہے۔
خشک جلد کے لئے گندم ، انڈے کی زردی، شہد، بادام اور دودھ کا ماسک بہت مفید ہے۔ انڈے کی زردی میں دودھ اور آدھی چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں ۔
ویزلین میں جوکاآٹا ملا رکھ لیں اور اسے ابٹن کی طرح جلد پر ملیں۔ جلد نرم ولائم اور صاف ہوجائے گی۔ انڈا پروٹین کا خزانہ ہے۔ زردی جسم کو پروٹین مہیا کرتی ہے۔ سفیدی جسم کو کیلشیم مہیا کرتی ہے۔ انڈے کو شہد میں ملا کر لگایا جائے تو جلد کی جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔

سمندری نمک کا استعمال
سرد اور خشک ہواﺅں کی وجہ سے جلد مرجھائی ہوئی خشک اور بے رونق سی نظر آنے لگتی ہے ۔ اس کے لئے سمندری نمک سے مساج کرنا مفید ہے۔ سب سے پہلے اپنی جلد کو پانی سے گیلا کریں پھر دو چائے کے چمچ سمندری نمک لے کر چہرے، پیشانی ، گالوں اور ٹھوڑی پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ۔ آنکھوں کے اطراف پر لگانے سے گریز کریں۔ دومنٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔ جلد میں تازگی محسوس کریں گی۔

دودھ کا جلد کے لئے استعمال
چہرے کی رونق اور دل کشی کے لئے دودھ میں ایک چمچ پسا ہوا نمک ملا کر رات سوتے وقت چہرے پر خوب اچھی طرح مالش کریں۔ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔ اس سے آپ کے چہرے پر نکھار اور چمک پیدا ہوگی۔ جلد کو حشک ہونے سے بچانے کے لئے دیگر باتوں پر بھی توجہ دی جاسکتی ہے۔ ایک تو گرم پانی سے جلد کو زیادہ نہ دھوئیں ۔ دوسرے باتھ یا شاور لینے کے بعد فوراً موئسچر ائز ر لگالیا کریں تاکہ جونمی پانی کے ذریعے جلد میں پہنچی ہے وہ وہیں رک جائے۔ تیسرے ہفتے میں ایک بار اپنی جلد کو آہستہ آہستہ ضرور رگڑیں تاکہ مردہ کھال اتر جائے اور نئی کھال اوپر آجائے۔

کولڈ کریم کا استعمال
بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جتنی موٹی کریم کی تہ ہوگی اتنی ہی جلد شاداب رہے گی۔ یہ خیال بالکل غلط ہے کیونکہ ضروری نہیں کہ اس طرح آپ کی جلد شاداب ہوجائے۔ کولڈ کریم کے حد سے زیادہ استعمال سے مردہ خلیے جلد کو زیادہ بے رونق کرتے ہیں۔ کریم کی ہلکی تہ لگائیں۔

گرم پانی سے نہانا
گرم پانی سے نہانے سے جلد اور خشک ہوتی ہے۔ پانی گرم کرنے کے پانچ منٹ بعد صابن فری باڈی واش سے نہائیں۔ جسم کو رگڑیں نہیں۔ اس طرح جلد اور زیادہ خشک ہوجائے گی اور پھر جسم پر موئسچرائزر لگائیں۔

جلد کے لئے شہد اور بالائی کا استعمال
چہرے کی خوبصورتی اور رعنائی کے لئے بالائی میں شہد یا بالائی میں ہلدی ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ بالائی کی جگہ کریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس آمیزے کو چہرے گردن، ہاتھوں پر مساج کریں۔ بیس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ یہ عمل ہر دوسرے تیسرے دن کریں۔ آپ کی جلد پر حیرت انگیز اور خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ ابٹن بھی جلد کو نرم وملائم رکھتا ہے۔

جلد کو خشکی سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹوٹکے
گلاب کے پھول ، جائفل اور چرونجی کو دودھ میں بھگودیں اور صبح کو اس کا پیسٹ بنا کر ابٹن کی طرح لگائیں۔ یہ ابٹن جلد کو خوبصورت اور نرم وملائم بنادے گا۔ جلد پر مساج کرنے سے دوران خون میں روانی آجاتی ہے اور دوران خون کی روانی جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔

کم از کم دو مرتبہ روغن زیتون اور دومرتبہ بادام روغن سے پورے چہرے کی مالش یا کم از کم چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر مساج کریں۔ اس مقصد کے لئے کلینزنگ کا استعمال مردہ اور خشک جلد کو تازگی اور نرمی بخشتا ہے کیونکہ کلیزنگ میں جڑی بوٹیوں اور پھلوں کے اجزا شامل کئےجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -