تازہ ترین

جلسہ کس جگہ پر ہو انتظامیہ بتائے گی، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں چودھری نثارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایجنڈا واضح کرے، دھاوابولنے کی کوشش کی گئی توقانون تیس نومبرسے بہت پہلے حرکت میں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ” گو گو” کا نیا قانون بنایا جا رہا ہے، لیکن جب گو گو کی آواز خیبر پی کے سے آئی تو تو ان سے برداشت نہیں ہوا۔گو خٹک گو کے نعرے لگانے پر رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیاگیا۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جلسے کیلئے تحریک انصاف سے رابطہ کرے گی، ریڈزون میں جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلہ چند روزمیں ہوجائے گا،چودھری نثارکا کہناتھا کہ ریڈزون میں دہشتگردی سے ملتی جلتی سرگرمیاں ہورہی ہیں۔ حکومت کوبلیک میل اورشاہراہیں بند کرنے کا تماشاختم ہوناچاہیئے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جلسہ کرے یا ریلی نکالے ہم اس کو نہیں روکیں گے ۔پچھلے ڈھائی ماہ سے اسلام آباد کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے۔جبکہ ریڈ زون میں دہشت گردی سے ملتی جلتی چیز جاری ہے۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے جلسے کیلئے تحریک انصاف کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ تحریک اںصاف سے رابطہ کرکے جلسہ کی جگہ اور جن اطراف سے لوگوں نے آنا ہے اس کا تعین کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کون سی جگہ موزوں ہے۔

Comments

- Advertisement -