تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جمائمہ اب ’’خان‘‘ نہ رہیں

کراچی: (ویب ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے اپنے نام کے ساتھ خان ہٹادیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نام کے ساتھ منسک خان ہٹادیا ۔

جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کا نام جمائمہ خان سے تبدیل کر کے جمائمہ کردیا ، واضح رہے کہ ان کا ٹوئٹر آئی ڈی  ابھی تک تبدیل نہیں ہوا ، کیونکہ جمائمہ کا اکاونٹ ویریفائڈ ہونے کے باعث انہیں اپنی آئی ڈی تبدیل کرنے کے لئے ٹوئٹر کو درخواست دینے ہوگی ۔

واضح رہے کہ اب عمران خان کی شادی کی خبریں میڈیا پر گشت کررہی تھیں تاہم آج عمران خان کی نکاح کی واضح خبر میڈیا پر آنے کے جمائمہ نے اپنے نام کے ساتھ سے خان کو علیحدہ کردیا ۔

گزشتہ روز جمائمہ نے عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارک باد بھی دی تھی،جمائمہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔

 سماجی راطبطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -