تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جمہوریت کیلئے تمام جماعتوں سے تعاون کیلئے تیار ہیں، سراج الحق

لاہور : حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ ان کے والد جماعت اسلامی سے قریبی تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نےجماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

منصورہ آمد پر پیر پگارا  کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پرپیر پگارا  نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔

پیر پگارا کا کہنا تھاکہ کہ ملک میں جسے دیکھو صوبائیت کی بات کر رہا ہے، لیکن سراج الحق نے سیاسی بحران دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

پیر پگارا کا خیر مقدم کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا اصولی مؤقف ہے کہ جماعت اسلامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مکمل جمہوریت کی آبیاری کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -