تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جمہوریت کے خاتمے کے ذمہ دارعمران خان ہونگے،جاوید ہاشمی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہےکہ عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ ہم یہاں سے آگے نہیں جائیں گے، جمہوریت ختم ہونے کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتا یا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آگے جانا ہماری مجبوری ہے آپ کو اختلاف ہے تو چلے جائیں۔ شاہ محمود قریشی بھی آگے جانے کے حق میں نہیں تھے۔عمران خان سے کہا کہ آگے لوگ مریں گے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہم نے کہا تھا کہ ہم ڈاکٹرطاہرالقادری کے پیروکار کیوں بن گئے ہیں ؟ عمران خان اس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جو جمہوریت تسلیم ہی نہیں کرتا۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے اور مارشل لاء کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رہ گیا۔ خان صاحب اس شرمندگی سے بچائیں کہ ہم جمہوریت کیلئے بات نہ کرسکیں۔ عمران آج واپس آجائیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

علاوہ ازیں مخدوم جاوید ہاشمی نے پمزاسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تمام واقعے کی ذمہ دار حکومت ہے،جس طرح کے تشدد اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا وہ انتہائی افسوس ناک ہے،

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے مستقبل کی امید ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔

Comments

- Advertisement -