تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

جوڈیشل کمیشن بننے تک احتجاج ختم نہیں کرینگے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالا سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار تیرہ  کے عام انتخابات میں جوجرم ہوا، اس کو پکڑا جائے، احتجاج سے دباؤ ڈالنے کا مقصد حکومت کو مذاکرات کی میز پرلانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو ڈیشل کمیشن بن جائے تو اٹھارہ دسمبر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لینگے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف آج پلان سی کے تحت لاہور کے اٹھارہ مقامات پر احتجاجی دھرنے دے رہی ہے،  پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صبح سے ہی مختلف شاہراہوں کو دھرنا دے کر بند کرنا شروع کردیا تھا، مرکزی شاہراہوں پر دھرنوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہے جبکہ تحریکِ انصاف کے کارکن ریلیاں نکال رہے ہیں۔

دھرنوں کی وجہ سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں، ان میں فیروز پور روڈ، بھیکے وال موڑ، بابو صابو، گلبرگ مین بلیوارڈ، بھٹہ چوک، چوک یتیم خانہ، ڈیفنس موڑ شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے بچوں اور اسکول اور لوگوں کو اپنے دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو سختی سے کہا ہے کہ کسی صورت میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونا چاہیے ۔

تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرح لاہور کا احتجاج پرامن ہوگا لیکن ان کےگلوبٹ حملہ کریں گے تو حالات خراب ہوں گے اور ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -