تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات تک احتجاج جاری رہیگا،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد دھرنے سے خطاب میں کہا ہے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں سب نکات طے پاگئے تھے ،مگر حکومت طاہر القادری کے جاتے ہی اپنے نکات سے مکر گئی۔

اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے بیٹھنے تک میرا پروگرام ختم نہیں ہوگا، آزادی حاصل کرنے کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، ہمارا پلان ‘‘سی’’ نہیں رکے گا، اگر تھکا دینے کے چکر میں ہیں، تو فائدہ نہیں ہوگا، ہمیں انصاف لئے بغیر نہیں جانا، اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا وقت ہے، سنا ہے پاکستان میں کرپشن کی شرح کم ہوگئی، کنٹینر سے حقیقی اپوزیشن ہورہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج کسی صورت ختم نہیں ہوگا ، حکومت طاہرالقادری کے دھرنا ختم کرنے کے بعد بات چیت سے پیچھے ہٹ گئی تھی ہم ایسا نہیں کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اعجاز چودھری جب نون لیگ میں تھے تو سب اچھا تھا ، اب دو سو پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ، عمران خان نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں کمزور کو انصاف نہیں ملتا ، کمزور طبقے کے پاس ووٹ کے استعمال کے سواکچھ نہیں ، حکمران حق مانگنے والے پر پولیس کو چھوڑ دیتے ہیں۔

عمران خان نے لاہورمیں نابینا افراد پر پولیس کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد کا افسوس ہوا، نابینا افراد نوکریوں میں اپنا حصہ مانگ رہے تھے، موجودہ حکمرانوں نے نابینائوں کو بھی تشدد سے نہیں بخشا۔

Comments

- Advertisement -