تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جو چاہے کرلو لاڑکانہ آرہا ہوں، عمرا ن خان کااعلان

اسلام آباد: عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں جو چاہے کرلو لاڑکانہ آرہا ہوں۔

ڈی چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام ختم ہونے کو ہے،عوام تبدیلی کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ  مجھے ضدی کہا جاتاہے، ہم نے کرپٹ لوگوں کو تسلیم نہیں کرنا، چوروں کو اسمبلی میں نہیں جانے دینا، اصول کےلئے لچک نہیں دکھائی جاتی، نہ ہی ہم دھاندلی پر لچک دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں سندھ کو آزاد کرنے کیلئے آرہاہوں، آصف زرداری لاڑکانہ تمہاری جاگیر نہیں، میں تمہیں سندھ آکر دکھاؤں گا،عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت ملنے پر سمجھوتا کرسکتا تھا لیکن قوم کیلئے اپنی ذات اہم نہیں ہوتی، ہم ظالم نظام کے سامنے کھڑے ہوئے اور ناانصافی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن اور عدالتیں ہمیں انصاف دے سکیں گی، 18 مہینے ہوگئے کوئی انصاف نہیں دے رہا، انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ہم سڑکوں پر نکلے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انصاف لینا ہمارا حق ہے، پُرامن احتجاج جمہوریت کی خوبصورتی ہے، ہم نے ناانصافی اور ظلم قبول نہیں کرنا، مینڈیٹ چوروں کو کیوں قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ سندھ ہمار پنجاب تمھارامیں اب یہ پارٹنر شپ نہیں چلنے دوں گا ان حکمرانوں کے آگے میں کھڑا ہوں، جمہوریت میں اثاثے ظاہر کرنے پڑتے ہیں لیکن ان لوگوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئیں جھوٹی ایف آئی آر درج کروانا نواز شریف کی پرانی عادت ہے میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ضلع وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 11بچے جاں بحق ہوئے ہیں ان کا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔

Comments

- Advertisement -