تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جکارتہ:نجی ائیرلائن دھماکے کی زور دار آواز، بھگڈر مچنے سے 4مسافر زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا کی نجی پرواز میں دھماکے کی زوردار آواز سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا، بھگڈر سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی ائیرلان کی پرواز جے ٹی تھری صفرتھری نے جیسے ہی رن وے پر آئی تو جہاز کے پچھلے حصے میں زور داردھماکہ کی آواز سنائی دی گئی۔

جس پر پائلٹ نے مسافروں کو فوری جہاز خالی کرنے کہا اور جہاز کے ہنگامی دروازے کھول دئیے گئے، جس پر بگھڈر مچنے سے چار مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

حادثے کہ وقت طیارے میں دوسو چودہ مسافروں سمیت عملے ساتھ افراد موجود تھے،  ائیرپورٹ سیکیورٹی نے طیارے کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -