تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

کراچی: کلفٹن کے علاقے دو تلوار پر واقع کمیونیکشن کمپنی کے دفتر کو نامعلوم افراد نے نذر ِ آتش کردیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے معروف کمیونیکیشن کمپنی ورلڈ کال کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور بعد ازاں دفتر کو نذرِ آتش کردیا  ذرائع کے مطابق  مظاہرین جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ  جیو نیوز کی نشریات کو فی الفور معطل کیا جائے۔

ورلڈ کال کے مینجر  کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سوار دفتر آئے جو کہ اسلحے سے لیس تھے انہوں تیسری منزل پر واقع دفتر میں داخل ہوکر دفتر میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے ملیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ، واقعے کے وقت دفتر میں تقریباً پینتیس افراد موجود تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے پہلے صادق آباد میں بھی اسی نوعیت کا واقع ہوچکا ہے جہاں مشتعل مظاہرین نے جیو نیوز دکھانے پر کیبل آفس کو نذر ِ آتش کردیا تھا۔

کیبل آپریٹرز جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر پہلے بھی کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں  اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو اس سلسلے میں مذہبی حلقوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہیں ہیں۔

کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کی نشریات دکھانے کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مسلسل جانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں