تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومتِ پنجاب نے ہمارے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے، طاہرالقادری

اسلام آباد:  ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات معطل کردیئے ہیں، اراکین پارلیمنٹ گونگے بہرے اوراندھے ہیں۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے،گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، لوگوں کے گھروں سے زیورات، سامان اورنقدی لوٹ لی گئی ہے، ہمارے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے ان کے  سیکورٹی گارڈز سمیت ایک مذاکرات کارکو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء کے خلاف سازش ہورہی ہے، دھرنے میں آنے والے افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے،کنٹینر لگا کرلوگوں کو روکا نہ جاتا تو لاکھوں لوگ یہاں موجود ہوتے،ہم نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات معظل کردیئے ہیں۔

طاہرالقادری نے کہا کہ ظالموں اس وقت سے بچو! جب خونی انقلاب آئے گا،انقلابی ریلا حکومت کی نسلیں بھی نہیں روک سکتیں، یہ عوام  بپھرےہوئے شیر ہیں اورمیرے کہنے پر خاموش ہیں، ان بپھرے ہوئے شیروں کا ضبط ختم ہوگیا تو وہ تمہاری بوٹیاں کھا جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ذمہ دار شریف برادران ہیں،جنہوں نے اس سے نمٹنے کے انتظامات نہیں کئے تھے، اب لوگوں کے گھراجڑ گئے ہیں اوروہاں ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، وزیراعظم جہاں جائیں گو نواز گو کے نعرے لگائیں جائیں،وزیراعظم کے گھر کے لوگ پاکستان کے فیصلے کرتے ہیں، یہ ملک اٹھارہ کروڑ عوام کا ہے شریف خاندان کا نہیں ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن ٖخود غیر آئینی اورغیر قانونی ہے اوراس کے تحت ہونے والا الیکشن بھی غیر قانونی تھا،اراکین پارلیمنٹ گونگے بہرے اوراندھے ہیں،اگر یہ حکمران رہے تو ریاست اورملک نہیں بچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے جاسوس حکومت کی ہر میٹنگ میں ہوتے ہیں، جو وزراء کہتے ہیں  پیسے دے کریہ لوگ لائے گئے ہیں وہ وزراء میرے پاس آئیں میں ضمانت دیتا ہوں، تم پر حملہ نہیں ہوگا ، ایک نعرہ تمھارے خلاف نہیں لگے گا ، عزت سے تمھارا استقبال کریں گے، یہاں آئیں اور پوچھیں ان لوگوں سے کہ کیا یہ لوگ پیسے لے کر آئیں ہیں؟ وزراء سے شرکاء کی ملاقات کے بعد اگرکارکنان نے کہا تو دھرنا ختم کردوں گا۔

Comments

- Advertisement -