تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان رابطہ

اسلام آباد:حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان پھر رابطے شروع ہوگئے ہیں، بیرون ملک دورے پر گئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا  ہے۔

حکومت و پی ٹی آئی کے درمیان لفظی گولہ باری کے ماحول میں حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان رابطے کی خبریں بھی ہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار جو ان دنوں جاپان میں ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے خط کے جواب میں ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

جسمیں انہوں نے جاپان سے واپسی پر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، خط کے جواب کے بارے میں وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ خط میں لگائے گئَے الزامات کا تفصیلی جواب وہ ملک واپسی پر دیں گے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین نے اسحاق ڈار سے کہا کہ آپ جب بھی تشریف لائیں، میرے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پی پی پی کے رہنماء رحمان ملک کی مشترکہ کاوشوں کے باعث ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان الیکشن 2013 کے حوالے سے ہونے والی مبینہ دھاندلی پر مذاکرات کا ایک اور دور بلا نتیجہ اختتام پذیر ہوگیا تھا، گزشتہ مذاکرات کا دور تین نکات پر ڈیڈلاک کا شکار ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -