کراچی :ڈاکو دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر با آسانی فرار، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں سنار کی دکا ن سے چار ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوتے ہی دکانداروں کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا، دکان میں موجود افراد کو زدوکوب کرکے بٹھادیا۔
اس دوران ڈاکوؤں نے شو کیس میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کی مالیت کا سونا اور زیورات لوٹ لیا۔ دکانداروں نے پولیس کو بتایا کہ دو مرد اور دو خواتین ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔