واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جیف را تھکے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام پاک بھارت تعلقات پر منحصر ہے، امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں۔
واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی ختم کرنے کے لئے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے، دہشتگردی اور شدت پسندی سے پاکستان اور بھارت دونوں کو خطرات لاحق ہیں۔
جیف راتھکے کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں اورامریکا کی خواہش ہے کہ پاک بھارت مذاکرات جلد شروع ہوں۔
Comments
- Advertisement -