تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خلیجی ملک سے اہم خبریں آگئیں

کویت نے بوسٹر ویکسین لگوانے والے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو موسمی فلو کی ویکسین لگانا شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد تین مخصوص گروپ کے افراد کو موسمی فلو ویکسین لگانے کا آغاز کردیا ہے۔

بوسٹر خوراک لگوانے والے افراد کو موسمی فلو ویکسین لگانے کا اعلان وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے کیا۔

موجودہ مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار افراد (صحت کے شعبے میں کام کرنے والے) اور امیونو ڈیفینسی بیماریوں میں مبتلا افراد کا زمرہ شامل ہے۔

دوسری جانب کویتی حکام نے الٹرا 98 آکٹین پٹرول کی قیمت میں یکم اکتوبر 2021 سے 5 فلس فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عادی اور سپر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 85 اور 105 فلس ہی رہے گی۔

کویت سے تیسری بڑی خبر یہ ہے کہ خلیجی ریاست کویت ڈرائیونگ سیکھنے کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا مشکل ترین ملک بن گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -