تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز، سادہ انداز شادی میں ہے

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق نے ثابت کیا کہ سادہ اور کم خرچ شادی کی تقریبات خوش گوار اور طویل ازدواجی زندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے ایموری یونیورسٹی کے پروفیسرز ہوگو ایم میالون اور انیڈریو ایم فرانسز  کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پُر تعیش شادی کی تقریبات بعد میں ازدواجی زندگی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی بلکہ ایسے لوگ عموماً اچھی خوش گوار ازدواجی زندگی گزارنے سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ جو لوگ سادہ طریقے سے اس بندھن میں  بنتے ان کا رشتہ نہ صرف زیادہ مضبوط رہتا ہے بلکہ ان میں طلاق کا تناسب بھی کم ہوتا ہے۔

مطالعہ کے بانی پروفیسر ہوگو کا کہنا تھا کہ شادی پر کم خرچ نوجوان جوڑے کو معاشی طور پر بھی سکون فراہم کرتا ہے، جس کے باعث شادی کا بوجھ دماغ پر کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک مکمل سروے کیا گیا، جس میں 3151 امریکی شادی شدہ افراد سے سوالات کئے گئے، تحقیق کے بانیوں کا کہنا ہے کہ اس طرز کا یہ پہلا مطالعہ ہے، جس میں شادی پر ہونے والے خرچ اور ازدواجی زندگی کی طوالت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق جن خواتین کی شادی پر 20 ہزار ڈالر کا خرچہ ایا ان کے طلاق لینے کا تناسب 1.6 گنا زیادہ نکلا اور ان خواتین کے مقابلے میں جن کی شادی پر 5 ہزار سے لے کر 10 ہزار ڈالر کے درمیان خرچہ آیا، ان میں طلاق کا رجحان بھی کم پایا گیا۔

Comments

- Advertisement -