تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی

پشاور : خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں خواتین کو ایک بار پھر ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوابی، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ اور ہنگو کی بعض یوسیز میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر مقامی افراد نے پابندی عائد کردی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقوں کی خواتین کبھی اپنے اس حق کا استعمال نہیں کرسکیں جبکہ خیبرپختنخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

صوابی کی ادینا کونسل میں متقفہ فیصلے کے تحت خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا، صوابی میں خواتین ووٹرز کی تعداد چار ہزار چھ سو پندرہ ہے۔

چارسدہ کی یونین کونسل حاجی زئی میں خواتین کی پولنگ زبردستی بند کرادی گئی۔

ہنگو اور نوشہرہ کی یونین کونسل بھالو میں عمائدین نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ ٹانک میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ۔

چارسدہ میں بھی خواتین ووٹ نہیں ڈال سکیں، پشاورکی یونین کونسل بلوسی اکتالیس میں خواتین کی پولنگ زبردستی روک دی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل کیچ میں عمائدین نے ایک بارپھرخواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا، اس علاقےمیں گذشتہ تیس سال سے خواتین ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کے پی کے حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز کو خواتین کا ووٹ کا حق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Comments

- Advertisement -