تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا میلہ کل سجے گا

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا میلہ کل سجے گا، اکتالیس ہزارسات سو باسٹھ نشتوں پر چوراسی ہزار سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل اور سیاست کا امتحان کل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا، صوبے کے چھبیس اضلاع میں41 ہزار سات سو باسٹھ نشستوں پر84ہزار4سو20امیدوار میدان میں ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، صوبہ بھرمیں گیارہ ہزاردوسو گیارہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

انتخابات کے لئے سات کروڑ22لاکھ بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج ہوگی، بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبہ بھر میں11ہزار دو سو11پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، مردوں کیلئے 3ہزار428، خواتین کیلئے 3ہزار49پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 4ہزار724پولنگ اسٹیشنز کو مشترکہ قراردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھرمیں حفاظتی انتظامات بھی سخت ہیں، ایف سی اور پولیس اہلکارفرائض انجام دے رہے ہیں، فوج کے جوان اسٹینڈ بائی رہیں گے، الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو انیتس، تیس اور اکتیس مئی تک مجسٹریٹ اول کے اختیارت دے دیئےہیں۔

پریزائیڈنگ افسر بلدیاتی الیکشن کے دوران انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کو موقع پر قید اور جرمانےکی سزا سنا سکیں گے۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی، لگ بھگ پانچ ہزار امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، ایبٹ آباد میں ایک سو بائیس جنرل کونسلرز کے مقابلے پر کوئی نہیں آیا، ایک سو سڑسٹھ خواتین ، پندرہ کسان، سترہ یوتھ اور بارہ اقلیتی امیدواروں نے بلا مقابلہ معرکہ سر کرلیا۔

ضلع کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار وقار نبی پہلے منتخب ہوچکے ہیں، سوات میں ایک سو اکیانوے امیدواروں نے الیکشن سے پہلے ہی میدان مارلیا، ان میں اڑتالیس جنرل کونسلر، مزدور کسان کے گیارہ، یوتھ کے پندرہ اور اقلیت کے سترہ امیدوار شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -