تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

خیرپور:بس اورٹرک میں تصادم،13 افرادجاں بحق، 25زخمی

خیرپور:نیشنل ہائی وےپرمسافر بس اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بارہ مسافرجاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ اسلام آبادسےکراچی آرہی تھی تاہم بد قسمت کوچ منزل پر پہنچنے سے قبل ہی ہولناک حادثےکا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس خیرپورنیشنل ہائی وےپر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کراُلٹ گئی حادثے کے نتیجے میں بارہ مسافر دم توڑ گئےاور کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور گرد و نواح کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد دی جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی مسعود بنگش نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، بس میں سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان سے تھا ان کے ورثاء کو اطلاع دے دی گئی ہے اوروہ خیر پور آرہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں