بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کے بغیر کسی نقصان کے38 رنز

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون رنز کی برتری لینے کے بعد قومی ٹیم نے تیسرے روز کے اختتام تک کوئی وکٹ گنوائےاڑتیس بناکر ایک سونواسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے ایک سو تیرہ رنز بغیر کسی نقصان کے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کے چار کھلاڑی کھانے کے وقفے تک پویلین واپس پہنچا دیئے۔

ڈیوڈ وارنر کو ایک سو تینتیس پر یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔ بولرز نے برق رفتاری سے کینگروز کی وکٹیں اڑانا شروع کردیں اور پوری ٹیم تین سو تین رنز پر پویلین پہنچا دی۔یاسر شاہ نے تین،ذوالفقار بابر اور راحت علی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون رنز کی برتری ملی۔۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے اڑتیس بناکر مجموعی طور پر ایک سو نواسی رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ احمد شہزاد بائیس اور اظہر علی سولہ رنز کیساتھ چوتھے روز کا کھیل کا آغاز کرینگے۔

اہم ترین

مزید خبریں