تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دریائے چناب میں اٹھارہ ہزاری کے مقام پر بند توڑدیا گیا

جھنگ:  دریائے چناب میں تریموں کے مقام پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑھنے کے باعث بیراج اور جھنگ شہر کو بچانے کے لیے اٹھارہ ہزاری کے مقام پر بند توڑ دیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں سیلاب کےمنہ زور ریلے ہر چیز اپنےساتھ بہالےجارہے ہیں اور اپنے پیچھے تباہی کی المناک داستانیں رقم کررہے ہیں، تریموں بیراج سے سات لاکھ کیوسک سے بڑا سیلابی ریلے نے بیراج پر دباؤ بڑھا دیا، جس کے بعد جھنگ شہر اور تریموں بیراج کو محفوظ بنانے کے لئے اٹھارہ ہزاری بند توڑ دیا گیا ہے۔

بند توڑتے ہی سیلابی ریلہ اٹھارہ ہزاری شہر میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب میں گھیرے تیس ہزار افراد کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

ادھرجھنگ بھکرروڈ پر پرانا بائی پاس اور مہلوآنہ پانی میں ڈوب گئے ہیں ،تریموں بیراج سے تقریبا ڈھائی سو کلومیٹر دور ہیڈ پنجند کےمقام پر پانی کا بہاو چھیاسی ہزارنوسو پچپن کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے، دریا کی قریبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

علی پور کے مقام ہیڈ پنجند اور دریا چناب کی مرکزی بند کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہیں، ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر بند توڑنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

ادھر ساہوال میں دریا راوی میں کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے،  سیکڑوں دیہات اور فصلیں دریا برد ہوگئیں ہیں، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں، اوکاڑہ میں سیلاب کے باعث آٹھ ہزار ایکڑرقبہ پر مشتمل کھڑی فصیلں زیر آب آگئی۔

دریائے راوی میں سیلابی ریلے کے باعث فیروزوالا اور نارنگ منڈی کے قریب نالہ ڈیگ میں طغیانی کے باعث چار دیہات میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، حاجی کوٹ، شانتی، پٹھان کالونی اور رانا ٹاؤن کے علاقے زیر آب آگئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں گھیرے لوگوں کی مدد کے لئے پاک فوج کے تازہ دم دستے اپنی ذمے داریاں ادا کررہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی متاثرین کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -