لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دس اگست کو یوم شہداءمنایاجائیگا ،کارکنان اپنے ساتھ جائے نماز اور تسبیح لے کرآئیں ،انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ سے پہلے حکمرانوں کو شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا،یوم شہدا منہاج القرآن میں منا یاجائیگا،ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے کارکنان کو یوم شہدا ء میں آنے سے روکا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور یوم شہداء جاتی امراء میں منایا جائیگا،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانوں کی زندگی مغربی دنیا کے کتوں سے بھی بد تر ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر گیا، لیکن اس سانحے کی ایف آئی آر آج بھی درج نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی وردیاں شہداء کے خون سے رنگی ہوئی ہیں،
طاہر القادری نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت اگست میں ختم ہو جائیگی،انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پیغام دیا کہ وہ پہلے جانا چاہتے ہیں یا اپنے بھائی شہباز شریف کو بھیجیں گے؟